Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان ڈی سی و ایس ایچ او تاحال لاپتہ، مختلف علاقوں...

مقبوضہ بلوچستان ڈی سی و ایس ایچ او تاحال لاپتہ، مختلف علاقوں سے 4 پولیس اہلکاروں سمیت مزید 8 افراد اغوا 

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان 48 گھنٹوں کے دوران، ڈپٹی کمشنر، ایس ایچ او بازیاب نہیں ہوسکے ، مزید چار پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد اغوا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خضدا زیدی سے نامعلوم مسلح افراد نے سابق پٹواری عبدالستار کے بیٹے سمیت 4 افراد کو اغوا کرلیا ۔اس طرح

شال کے علاقے پنجپائی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ہفتے کے روز سڑک پر ناکہ بندی کر کے آر آر جی اہلکار سمیت تین پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

پولیس کے مطابق اہلکار شال میں تعینات تھے اور ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، اسی دوران مستونگ کے علاقے درینگڑھ سے ایک اور پولیس اہلکار عبدالرسول سمالانی کو بھی ہفتے کے روز مسلح افراد نے اغوا کرلیاتھا۔

یاد رہے

 خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو کو اتوار کے روز کوئٹہ سے خاران جاتے ہوئے پتکن برشونکی کے مقام سے اغوا کر لیا گیا تھا، ان کے ہمراہ پولیس کانسٹیبل گن مین محمد یوسف، پولیس ڈرائیور پیرک اور ایک سویلین مہمان نصراللہ بھی شامل تھے۔

مزید برآں ہفتے کے روز چاغی سے نامعلوم افراد نے قائم مقام ایس ایچ او گل شاہ خان محمد حسنی کو اغوا کر لیا تھا وہ بھی تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز