Homeخبریںنوشکی ، نامعلوم مسلح افراد نے پولیس ایس ایچ او کو اغوا...

نوشکی ، نامعلوم مسلح افراد نے پولیس ایس ایچ او کو اغوا کرلیا مغوی افسران کی تعداد 3 ہوگئی 

نوشکی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع نوشکی سے اطلاعات کے مطابق رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے نوشکی کے علاقے احمد وال میں رہائش پذیر مل تھانے کے ایس ایچ او میر ماندا خان ماندائی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

واضح رہےجاری ہفتے کے دوران تیسرا افسر اور دوسرا ایس ایچ او ہے جسے مسلح افراد نے اغوا کرلیا ہے۔

تاحال اغوا کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں مگر سیاسی سماجی علاقائی ذرائع نے خدشہ کا اظہار کیاہے کہ انھیں اغوا برائے تاوان کیلے اغواکیاگیا ہوگا ۔

اغوا کاروں کی جانب سے بھی مطالبات سامنے نہیں آسکے ہیں ۔

اس سے قبل ہفتے کے روز مسلح افراد نے چاغی میں قائم مقام پولیس ایس ایچ او، اے ایس آئی گل شاہ کو اغوا کرلیا تھا۔

اسی طرح اتوار کے روز خاران کے ڈپٹی کمشنر کو مسلح افراد نے اغوا کرلیاتھا،جو تاحال منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز