Homeخبریںنوشکی اور بولان نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ 2 پولیس اہلکاروں سمیت...

نوشکی اور بولان نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد قتل 

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ نوشکی کلی جمال آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے

 پولیو ٹیم کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ،جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار یاسر پرکانی اور عبدالروف مینگل نامی دو پولیس اہلکار ھلاک ہوگئے ۔

تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں کہ انھیں کیوں نشانہ بنایاگیا ۔

علاوہ ازیں بولان ڈھاڈر کے نواحی علاقے مشکاف کشاری کے قریب دو نوجوان نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہوگئے ۔

مقتولین کی شناخت نوروز خان ولد شاہل خان بنگلزئی سکنہ مشکاف اور مولا بخش راہیجہ سکنہ ڈھاڈر رندعلی کے ناموں سے ہوا۔

ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان بٹیر کے شکار کیلئے کشاری گئے تھے،

مبینہ طور پر مقتولین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیاہے۔

فوری طور پر قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکے ہیں ۔

بولان پولیس کے مطابق مقتولین کی نعشیں سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیاگیا ہے ۔ مزید کاروائی مقامی پولیس کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز