Homeخبریںدالبندین میں قابض پاکستانی فورسز اور تربت میں ڈیتھ اسکوائڈ کارندوں نے...

دالبندین میں قابض پاکستانی فورسز اور تربت میں ڈیتھ اسکوائڈ کارندوں نے گھروں کو مسمار کرکے آگ لگادی  

دالبندین / تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ دالبندین میں قابض پاکستانی فورسز نے عبدالرب نوتیزئی نامی شخص کے گھر کو بلڈوز کرکے مسمار کردیا جبکہ

تربت، دیہات کے علاقے میں تین جبری لاپتہ افراد کے گھروں کو قابض ریاستی کارندوں ڈیتھ اسکواڈز نے دھاوا بول کر گھروں کو آگ لگادی ،گھروں میں موجود اشیاء جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ قرآن پاک بھی شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ گھروں میں سے تین افراد کو پہلے ہی جبری لاپتہ کیا جاچکا ہے جن میں لقمان ولد ممتاز سکنہ نیودیھات گیبن، عابد ولد جاوید سکنہ ڈبک کیچ اور نوروز ولد محمد علی سکنہ ڈبک کیچ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز