تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان ضلع کیچ کے علاقے سامی عومری کہن کی رہائشی خاتون اپنی والدہ و اہلخانہ کی دیگر خواتین کے ساتھ 17ستمبر 2026 کو نامعلوم گاڑی سواروں ( مقامی ڈیتھ اسکوائڈ آلہ کاروں ) کے ہاتھوں اغوا ہونے والے اپنے بھائی اکرام سلیم کی بحفاظت بازیابی کی اپیل کرتے ہوئے مبینہ طور پر بلوچ مسلح تنظیم میں شامل ہونے والے اپنے بڑے بھائی عمران سلیم سے لاتعلقی کا اعلان کردیا اور کہاکہ بلوچ مسلح تنظیم سے تعلق رکھنے والے بڑے بھائی کی سزا چھوٹے اور بیگناہ بھائی کو نہ دی جائے۔
پریس کانفرنس میں انھوں نے اکرام کی فوری بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔


