پنجگور(ہمگام نیوز نیوز)پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کی تحصیل گوارگو کے علاقے فتح علی بازار میں با رودی مواد پھٹنے سے دو بچے جاںبحق تین زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کی تحصیل گوارگو کے علاقے فتح علی بازار میں بچے درخت کے نیچے کھیل رہے تھے کہ اچانک بارودی مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین شدید زخمی ہوئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور پہنچا دیا گیا ہے ۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔


