پنجگور ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے تحصیل گوارگو کے علاقے فتح علی بازار میں گزشتہ دنوں بچے کھیل رہے تھے کہ اس دوران انہیں ایک درخت پر لٹکی ہوئی مشتبہ چیز ملی۔ بچوں نے اسے اتارنے چھونے کی کوشش کی اس دوران اچانک دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو بچے 9 سالہ ارمان ولد انور اور 10 سالہ حمل ولد سالم جانبحق 9 سالہ عابد 7 سالہ زاہد پسران شاہد اور 12 سالہ نوراللہ ولد رفیق زخمی ہو گئے تھے۔
علاقائی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ واقعے کے بعد پاکستانی فورسز نے مقامی سرکاری کاسہ لیس صحافیوں کو واقعے کو دستی بم یا بارودی مواد کا دھماکا ظاہر کرکے خبر چلانے کو کہا تھا۔ مگر حقیقت میں یہ واقع پاکستانی فورسز کی جانب سے ایک کواڈ کاپٹر میں نصب بارودی مواد کے دھماکے کے باعث پیش آیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز کی جانب سے مقامی آبادیوں پر ڈرون حملوں اور کواڈ کاپٹر کے نتیجے میں بچے اور دیگر شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔


