Homeخبریںشال ایڈیشنل سیشن جج پنجگور راستے میں لاپتہ

شال ایڈیشنل سیشن جج پنجگور راستے میں لاپتہ

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ ایڈیشنل سیشن جج پنجگور اسد اللہ رئیسانی بدھ کی صبح کوئٹہ سے اپنی نجی گاڑی میں گن مین کے ہمراہ پنجگور کے لیے روانہ ہوئے تھے، تاہم وہ پنجگور نہیں پہنچ سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سے موبائل فون پر آخری رابطہ کلغلی کے مقام پر ہوا تھا، جس کے بعد ان سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔

واقعے کے بعد ان کے اہلِ خانہ اور متعلقہ حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ ان کی تلاش جاری ہے اور ان کے بارے میں مزید معلومات کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سرکاری افسران کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے واقعات کی خبریں مسلسل سامنے آ رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر خاران اور قلات، منگچر کے ایس ایچ او بھی لاپتہ ہوگئے تھے، تاہم وہ بعد ازاں بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز