Homeخبریںشال وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6388ویں روز بھی ...

شال وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6388ویں روز بھی جاری رہا

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کا جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6388ویں روز بھی جاری رہا۔

مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کیمپ کا دورہ کرکے لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا اور جبری گمشدگیوں و ماورائے عدالت اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ تنظیم کی طویل، پُرامن اور آئینی جدوجہد کا مقصد جبری گمشدگیوں اور ماورائے آئین اقدامات کا خاتمہ اور تمام جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جبری گمشدگیوں جیسے سنگین انسانی مسئلے کے حل کے لیے ملکی قوانین اور آئین کے تحت فوری عملی اقدامات کیے جائیں اور تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز