Homeخبریںزاہدان میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں 13 سالہ بلوچ نوجوان اغوا

زاہدان میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں 13 سالہ بلوچ نوجوان اغوا

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک 13 سالہ بلوچ نوجوان کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ پیر، 12 اکتوبر 2026 کو زاہدان کی کریم پور اسٹریٹ پر پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق، اغوا کیے گئے نوجوان کی شناخت عبدالہادی ارباب زہی ولد اقبال کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمر تقریباً 13 سال بتائی گئی ہے اور وہ زاہدان کے رہائشی ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد ایک سلور رنگ کی پیجوٹ گاڑی میں سوار تھے۔ انہوں نے نوجوان کو اغوا کیا اور اپنے ساتھ کسی نامعلوم مقام پر لے گئے۔

رپورٹ کی تیاری تک نوجوان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کے موجودہ مقام یا حالت کے بارے میں معلومات سامنے آئی ہیں۔

تاحال مسلح افراد کی شناخت، اغوا کے محرکات اور نوجوان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں

آسکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز