تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت ناصرآباد میں قابض پاکستانی فوج کی آپریشن جاری 4 دکاندار لاپتہ ، متاثرہ خاندانوں نے مرکزی روڈ بند کردیا ۔
علاقائی زرائع کے مطابق ناصرآباد میں سرچ آپریشن کے دوران
فورسز نے عتیق ولد ڈاکٹر اختر، جاسم کنگ، محمد جان شکاری اور سیف اللہ نذیر ولد نذیر احمد نامی دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔
زرائع کے مطابق متاثرہ خاندانوں نے زبیدہ جلال روڈ پر احتجاج شروع کردیا ،جس کے باعث سڑک پر ٹریفک کی روانی بند ہوگئی۔
دوسری جانب تمپ خیر آباد میں پاکستانی فورسز نے گھروں کو نذر آتش کردیا۔ متاثرہ گھروں میں گل محمد اور خلیل کے گھر شامل ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دو روز قبل فورسز نے دوران آپریشن ایک گھر کو نذر آتش کیا جبکہ گذشتہ شب فوج کی حمایت یافتہ ‘ڈیتھ اسکواڈ’ ارکان نے ایک گھر کو نذرآتش کردیا۔
گل محمد کے گھر پر اس سے قبل بھی حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ نے دستی بموں سے حملہ کیا تھا۔


