Homeخبریںخضدار کرخ مولہ کراس سے مسخ اور تشدد زدہ نعش ...

خضدار کرخ مولہ کراس سے مسخ اور تشدد زدہ نعش برآمد

خضدار ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ خضدار تحصیل کرخ میں مولہ کراس کے مقام سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہواہے۔

ذرائع کے مطابق مقتول کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے اور شناخت چھپانے کے لیے چہرے پر تیزاب بھی پھینکا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق نعش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے، لاش کو سول ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لیے رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز