سعودی ( ہمگام نیوز ) سعودیہ کی جابر حکومت نے دو بنگلہ دیشی میاں بیوی کو مکہ کی ایک مسجد میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے بے بنیاد الزامات میں 14 اکتوبر کو سر قلم کرکے سزائے موت دے دی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ نوبیاہتا جوڑا ہنی مون کے بجائے عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آیا تھا۔ جہاں شوہر کی جانب سے بیوی کے ماتھے پر بوسہ دینے کی ویڈیو ایک پاکستانی شہری نے بنا کر سیکیورٹی اہلکاروں کو دی، جس کے بعد دونوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ واقعہ مسجد حرام میں نہیں بلکہ مکہ کی ایک دوسری مسجد میں پیش آیا۔ مکہ میں تعینات بنگالی قونصلر جنرل نے بنگالی میاں بیوی کو سزائے موت پر آج سعودی وزارت خارجہ کے سامنے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔ بنگلہ دیش میں اس واقعے پر سعودی حکومت کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


