خضدار ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نال بیسار میں ماربل فیکٹری ،کریش پلانٹ سے اغوا ہونے والے 24 سے زائد مزدور بحفاظت رہا ہوگئے۔ مزدوروں کی بحفاظت واپسی پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ مقامی افراد نے ان کی رہائی پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔
واضح رہے مزدورں کو نامعلوم مسلح افراد نے رواں ہفتے اغوا کرکے نامعلوم جگہ منتقل کردیا تھا ۔


