Homeخبریںگوادر دفاتر دیگر سرکاری املاک پر مسلح افراد کا حملہ 4...

گوادر دفاتر دیگر سرکاری املاک پر مسلح افراد کا حملہ 4 اعلی فوجی افسران کے ھلاکت کی اطلاعات

گوادر ( ہمگام نیوز ) گوادر حملوں میں چار اعلیٰ پاکستانی فوجی افسران کی ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات، لیفٹیننٹ کرنل مجاہد حسین کا نام بھی شامل،

گوادر میں حملوں کی اطلاعات ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب پاکستان اور ایران کے درمیان سرحد کھولنے سے متعلق معاہدہ طے پانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ معاہدے کے سلسلے میں پاکستانی فوج کی اعلیٰ قیادت کے بعض ارکان بھی گوادر میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق، حملوں میں پاکستان آرمی کے چار اعلیٰ افسران کی ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔ ان اطلاعات میں لیفٹیننٹ کرنل مجاہد حسین کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔

تاہم، لیفٹیننٹ کرنل مجاہد حسین سمیت کسی بھی افسر کی ہلاکت اور مجموعی جانی نقصان کی آزادانہ تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور سرکاری مؤقف کا انتظار ہے۔

دوسری جانب

گوادر سے اطلاعات ہیں کہ ایف ڈبلیو او اور ملٹری انٹیلیجنس کے کیمپوں پر بارود سے بھری گاڑیوں کے ذریعے حملے کیے گئے. مقامی ذرائع کے مطابق شہر میں دو بڑے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں. آوازیں سرکاری اداروں ایف ڈبلیو او اور ملٹری انٹیلیجنس کے دفاتر کی جانب سنی گئیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز