Homeخبریںگوادر پسنی کلانچ لنک روڈ اور تربت سری کہن ندی سے ...

گوادر پسنی کلانچ لنک روڈ اور تربت سری کہن ندی سے دو نعشیں برآمد

گوادر / تربت ( ہمگام نیوز ) ضلع گوادر میں کلانچ لنک روڈ پر تلار ہوٹل کے قریب ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ جوسک تھانے کے ایس ایچ او پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سری کہن ندی سے بھی ایک لاش ملی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کلانچ لنک روڈ پر تلار ہوٹل کے قریب ملنے والے نوجوان کی جیب سے ایک پرچی برآمد ہوئی ہے، جس پر ریحان نام درج ہے۔ تاہم نوجوان کی شناخت اور موت کی وجوہات کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں ۔

دوسرے واقعے میں تربت میں پولیس کے مطابق صبح تقریباً 5 بج کر 20 منٹ پر جوسک تھانے کے ایس ایچ او دورانِ گشت موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کی زد میں آئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بعد ازاں سری کہن ندی میں تلاشی کے دوران ایک نعش برآمد ہوئی۔ لاش کی شناخت اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات معلوم کی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز