شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ شال سبزال روڈ، پوڈ گلی چوک کے مقام پر فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ مالی تنازع پر پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہاشم نامی شخص نے مبینہ طور پر دوسرے گروپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں منظور ولد محمد صدیق باسط ولد محمد صادق اور محمد صادق ولد محمد صدیق ھلاک جبکہ حسیب ولد محمد صادق زخمی ہوگئے ۔
دو میتیں بی ایم سی ہسپتال جبکہ ایک میت اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ھلاک اور زخمی
چاروں افراد کا تعلق مری قبیلے سے ہے اور سبزل روڈ شال کے رہائشی ہیں۔


