ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاع
کے مطابق نوجوان اتوار، 25 اکتوبر 2026 کو دامن دریا میں ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت ضیاء عیسیٰ زہی (ریگی)، ولد نائب، عمر 16 سال، سکنہ گاؤں چہ جمال، ایرانشہر کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ضیاء اپنے دوستوں کے ہمراہ دامن دریا میں نہانے گیا تھا، جہاں تیراکی سے ناواقفیت کے باعث وہ گہرے پانی میں ڈوب گیا۔ بعد ازاں اس کے دوستوں نے اسے پانی سے باہر نکالا، تاہم وہ جانبر نہ ہو
سکا۔


