Homeخبریںگوادر میں قابض ایف سی نے 4 مسلح افراد اور بلیدہ...

گوادر میں قابض ایف سی نے 4 مسلح افراد اور بلیدہ میں ایک مسلح شخص کو قتل کرنے کا دعوی کردیا

گوادر / تربت ( ہمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع گوادر نے 4 مسلح افراد کو جوابی کارروائی کے دوران ھلاک کرنے اور تربت میں ایک شخص کو قتل کرنے کا دعوی کیا ہے ۔

ایف سی ترجمان کےمطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے مسلح حملہ آوروں کا مؤثر جواب دیتے ہوئے ان کی کارروائی ناکام بنا دی۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بلیدہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کے دوران ایک شخص کو ہلاک کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

واضح رہے میناز کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت محمد ہاشم ولد محمد عمر ساکن تربت کے نام سے کی گئی ہے، پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے لیے لاش ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق مزکورہ شخص کو سیکیورٹی فورسز نے کل شام ایک کارروائی کے دوران ہلاک کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز