قلات / سبی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع قلات تحصیل خالق آباد کے علاقے میران زئی سے آج 29 اکتوبر 2026 کو دو افراد کی مسخ شدہ نعشیں برآمد ہوئی ہیں ۔
جنھیں ممکنہ طورپر فائرنگ میں نشانہ بناکر قتل کیاگیا ہے ۔
نعشیں ضروری کاروائی اور شناخت کیلے علاقائی ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔جہاں شناخت کا عمل جاری ہے ۔
دوسری جانب سبی میں نہ معلوم افراد کے فائرنگ سے ایک مری برادری سے تعلقبرکھنے والا نوجوان قتل ہوگیا ۔
تاہم واقع کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔


