شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مختف اضلاع میں دو افراد قتل ایک نعش برآمد ،ایک شخص نے ناگزیر وجوہات کی بناپر خودکشی کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے علاقہ وندر علاقے میں نامعلوم مُسلح افراد کے ہاتھوں نوجوان قتل لواحقین نے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور واقعہ کے خلاف شال کراچی مرکزی شاہرہ کو وندر ایل جی موڑ پر دھرنا دیکر بند کردیا جس کی وجہ سے ٹریفک دونوں طرف سے مکمل طور پر معطل ہوگیا ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق شاہراہ کی بندش سے دونوں طرف سے مسافر پھنس گئے ہیں۔
علاوہ ازیں سبی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سیاسی رہنماء کے بیٹے کو قتل کردیا ،تاہم واقع کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔
ادھر بلیدہ کے علاقے سوراپ سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی جسے شناخت کیلے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔
دریں اثناء شال کے علاقہ کیچی بیگ میں ناگزیر وجوہات کی بناپر ایک شخص نے خود کشی کرلی ۔


