تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے نواحی علاقے ڈبک، یونین کونسل کلاتک میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر نوجوان رضا شاہ ولد غلام شاہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا جبکہ اس کی ماں اور دادی زخمی ہوگئیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق پانچ نامعلوم مسلح افراد ایک گاڑی میں سوار ہوکر گھر میں داخل ہوئے اور رضا شاہ ولد غلام شاہ ساکن نیو دیہات کو اغوا کرکے لے جانے کی کوشش کی۔ اس دوران مزاحمت کرنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رضا موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ اسے بچانے کی کوشش میں اس کی دادی نور بی بی زوجہ سعد کے ہاتھ میں گولی لگی اور وہ زخمی ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق واقعے میں ڈبک کی رہائشی ذراتون زوجہ غلام شاہ بھی زخمی ہوئی ہیں۔ واقعے کے محرکات اور مسلح افراد کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
علاقائی ذرائع کا الزام ہےکلاتک میں مبینہ ڈیتھ اسکواڈ کی کارروائی میں نوجوان جاں بحق، والدہ اور دادی زخمی ہوگئی ہیں۔


