نوشکی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر نوشکی کی گوشت مارکیٹ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دو مسلح افراد نے گوشت مارکیٹ میں فائرنگ کرکے جہانزیب نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم موقع پر موجود افراد نے دونوں مبینہ حملہ آوروں کو پکڑ لیا۔
اطلاعات کے مطابق، بعدازاں مشتعل افراد نے فائرنگ کرکے دونوں مبینہ حملہ آوروں، الطاف حسین ولد محمد عظیم اور زبیر احمد ولد عابد حسین، کو بھی ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق، واقعے میں مجموعی طور پر تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس نے تینوں لاشوں کو نوشکی ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا ہے۔
واقعے کے محرکات، فائرنگ کی وجوہات اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسک
ی ہیں۔


