حب / کچھی ( ہمگام نیوز )
مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ حب، لاسی روڈ میں ایک رہائشی فلیٹ سے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں ۔
تاہم واقع کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔
علاوہ ازیں جھل مگسی گنداوہ سے مغوی میر ریاض ایلتازئی کو مسلح افراد نے رہا کر دیا ، جبکہ طارق لاشاری اور طریل لاشاری تاحال بازیاب نہ ہو سکے۔۔۔ یاد رہے گذشتہ روز تینوں افراد کو مسلح افراد نے کوٹڑہ سے اغواء کیا تھا۔


