نهبندان (همگام نیوز) جمعہ، 13 نومبر 2026 کو نہبندان سے زاہدان جانے والی شاہراہ پر قابض ایرانی آرمی اہلکاروں کی براہِ راست فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہید ہونے والے شہری کی شناخت 32 سالہ عبدالباسط نوتی زہی ولد صاحبداد کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمر 32 وہ شادی شدہ اور دو بچوں کے والد تھے اور زاہدان کے رہائشی تھے۔
ذرائع کے مطابق، عبدالباسط نوتی زہی موٹر سائیکل پر صحرائی راستے سے نہبندان سے زاہدان کی جانب سفر کر رہے تھے کہ اس دوران قابض ایرانی فوجی اہلکاروں نے انہیں بغیر کسی پیشگی وارننگ یا رکنے کا اشارہ دیے براہِ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ گولی لگنے اور شدید زخمی ہونے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہراہوں اور آمدورفت کے راستوں پر قابض ایرانی فوجی اہلکاروں کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ کے واقعات مسافروں اور مقامی آبادی کی جان و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان سمیت دیگر کئی علاقوں میں انٹرنیٹ کی بندش بدستور جاری ہے جہاں خبروں کو میڈیا تک پہنچنے میں شدید دشواری ہوتی ہے ۔


