Homeخبریںسرباز میں قابض ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری...

سرباز میں قابض ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق، دوسرا زخمی

سرباز (همگام نیوز ) جمعرات، 19 نومبر 2026 کی شام ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سرباز میں سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کیشکور پل کے قریب، سرباز کے علاقے میں واقع بسیج چوکی کے نزدیک پیش آیا، جہاں سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں نے بغیر کسی پیشگی وارننگ یا رکنے کا اشارہ دیے موٹر سائیکل سوار دو بلوچ شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

 ذرائع کے مطابق، جمعرات کی شام تقریباً 6 بجے سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی سیکیورٹی اہلکار، جو ایک نجی نمبر پلیٹ والی گاڑی میں سوار تھے، نے موٹر سائیکل پر براہِ راست فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو بلوچ شہریوں میں سے ایک موقع پر شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے بعد قابض ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں نے جاں بحق شہری کی لاش اپنی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر وہاں سے منتقل کردی، جبکہ زخمی شہری موقع سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

رپورٹ کی تیاری تک شہید اور زخمی ہونے والے دونوں بلوچ شہریوں کی شناخت اور زخمی شہری کی جسمانی حالت کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آسکی تھیں۔

ذرائع کے مطابق واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے تحقیقات اور معلومات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز