Homeخبریںلنجی کے مقام پر بی ایل اے نے چیکنگ دوران لیویز چیک...

لنجی کے مقام پر بی ایل اے نے چیکنگ دوران لیویز چیک پوسٹ پر قبضہ، دو لیویز اہلکار ہمارے تحویل میں ہیں، بی ایل اے ۔ ترجمان آزاد بلوچ

شال (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے رواں ہفتہ ضلع سبی میں واقع کچی کے قریب حاجی شہر سے متصل لنجی میں قائم ایک لیویز چیک پوسٹ کو اپنی تحویل میں لیکر وہاں موجود اہلکاروں کی تلاشی لی۔

چیک پوسٹ میں موجود دیگر اہلکار اپنی چیک پوسٹ چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ باقی اہلکاروں کو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا۔

ان میں سے دو لیویز اہلکاروں کو مشکوک جان کر ہمارے سرمچاروں نے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔

ان مذکورہ اہلکاروں کو مزید تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ گرفتارکئےگئے اہلکاروں میں ریاض ولد امابخش مری اور نیاز علی ولد بہرام خان کچی بھاگ کا رہائشی شامل ہیں۔

 مذکورہ لیویز چیک پوسٹ ٹیپل روڈ بلوچستان کو سندھ سے ملانے والی مرکزی ہائی وے پر قائم ہے۔

بی ایل اے کی پالیسی شفاف اور واضح ہے کہ لیویز اور پولیس میں کام کرنے والے مقامی بلوچ اہلکاراگر بلوچ تحریک آزادی کے لئے برسرپیکار بلوچ جھدوجھد خلاف حکومت کا آلہ کار نہ بنے ۔

‎

یہ بھی پڑھیں

فیچرز