Homeخبریںسراوان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بلوچ بھائی جاں بحق،...

سراوان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بلوچ بھائی جاں بحق، ایک موقع پر جانبحق جبکہ دوسرا 12 روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

سراوان (ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ کے بلوچستان کے شہر سراوان کے علاقے گُشت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بلوچ بھائی جاں بحق ہوگئے۔ ایک بھائی موقع پر ہی جانبحق ہوگیا تھا، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہونے کے بعد 12 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گیا۔

 تفصیلات کے مطابق سراوان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بلوچ شہری جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق، جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی شناخت 18 سالہ گلابیز گمشادزہی اور بنیامین گمشادزہی ولد منصور کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کا تعلق سراوان کے علاقے گُشت سے تھا۔

 ذرائع کے مطابق، ہفتہ 7 نومبر 2026 کو نامعلوم مسلح افراد نے گُشت شہر کے مضافات میں گلابیز اور بنیامین کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دونوں بھائی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ بنیامین شدید زخموں کے باعث فائرنگ کے مقام پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ گلابیز کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق، گلابیز 12 روز تک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زیرِ علاج رہا، تاہم بالآخر جمعرات 19 نومبر 2026 کی شام اسپتال میں دم توڑ گیا۔

رپورٹ مرتب کیے جانے تک فائرنگ میں ملوث افراد کی شناخت اور حملے کے محرکات کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں

آسکی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز