مستونگ ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان مستونگ کردگاپ کے علاقے گرگینہ کلی پسند خان کفتاری میں پاکستانی فوج نے تباہی مچادی.
اطلاعات ہیں کہ علاقے کے بازار دکانوں اور کئی گھروں کو نزر اتش کردیا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق آج ہفتہ کے روز علی الصبح پاکستان قابض فوج نے فضائی اور زمینی آپریشن کرکے پورے علاقے میں شدید بمباری شروع کردی ، جس کی زد میں آکر درجنوں لوگوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
دوسری جانب فوج نے علاقے میں داخل ہوتے ہی کلی پسند خان بازار سمیت علاقے کی درجنوں دکانیں نزر اتش کردیں۔
اسی طرح سینکڑوں گھروں کو بھی آگ لگا دی ہے جس سے عوام کے املاک گھر بار سب تباہ ہوکر رہ گئے ہیں. اطلاعات کے مطابق پورے علاقے میں فورسز کی گولہ باری جاری ہے ملٹری آپریشن کی وجہ سے علاقے میں خوف ہراس پائی جاتی ہے.


