مستونگ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان مستونگ کے علاقے دشت سے ندیم بلوچ نامی شخص کو قابض پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا ،اورناچ سے مغوی نوجوان کی نعش برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق ندیم بلوچ ولد معین کرد کو 18 نومبر کے روز فورسز نے مستونگ کے علاقے دشت جلب گوندان سے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا ہے. بتایا جارہا ہے کہ ندیم بلوچ کو یہ دوسری بار ہے کہ حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا گیا ہے.
وہ دشت جلب گوندان کے بیسک ہیلتھ یونٹ میں بطور ڈسپینسر کام کررہے تھے، انھیں اٹھارہ نومبر کو فورسز ان کے ڈیوٹی کے مقام سے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا ہے.
ان کے اہل خانہ نے کہا ہے انھیں بازیاب کیا جائے یہ دوسری مرتبہ ہے انھیں جبری گمشدگی کا شکار بنایا گیا ہے.
دوسری جانب
اورناچ سے مغوی شہری شکیل احمد عمرانی کی نعش ملی ہے ،بتایا جارہاہے کہ وہ مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہوگیاتھا۔
ذرائع کے مطابق مزکورہ شخص کا تعلق مقامی
ڈیتھ اسکوائڈ کے گروہ
علم خان بزنجو کی گروہ سے تھا۔


