تربت / نوشکی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت شہرک سے ایک شخص کی مسخ شدہ نعش برآمد جبکہ ،نوشکی میں منی بس حادثہ کا شکار ایک مسافر ھلاک 5زخمی ہوگئے ،
تفصیلات کے مطابق تربت سے تیس کلومیٹر مشرقی جانب شہرک میں ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے، جسے پولیس نے ضابطے کی کارروائی اور شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا ہے۔
علاوہ ازیں نوشکی مل کے مقام پر خاران ٹو کوئٹہ روٹ ویگن کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق، جبکہ پانچ زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔


