Homeخبریںسراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے افغان مہاجر جاں بحق

سراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے افغان مہاجر جاں بحق

سراوان (ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی براہِ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک افغان مہاجر جاں بحق ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق، جمعرات 26 نومبر 2026 کی شب تقریباً 8 بج کر 30 منٹ پر سراوان شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک افغان شہری کو براہِ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے اور شدید زخمی ہونے کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ذرائع کی جانب سے جاں بحق ہونے والے افغان شہری کی شناخت 32 سالہ نعیم سنجرانی کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق افغانستان سے تھا اور وہ سراوان شہر میں مقیم تھے۔

مزید ذرائع کے مطابق، مذکورہ شہری جمعرات کی شب تقریباً ساڑھے آٹھ بجے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہونے کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے۔

رپورٹ کے مرتب کیے جانے تک حملہ آوروں کی شناخت، فائرنگ کے محرکات اور اس افغان شہری کو نشانہ بنانے کی وجوہات کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آ

سکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز