Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان مختلف اضلاع سے ایک شخص اغوا دوسرا قتل ،تیسرے شخص...

مقبوضہ بلوچستان مختلف اضلاع سے ایک شخص اغوا دوسرا قتل ،تیسرے شخص کی نعش برآمد

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ بولان ڈھاڈر سے نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی رہنماء میر اسلم جتوئی کو ڈھاڈر کبڑی پل سے اغوا کرکے لے گئے ۔جس کے بعد انکے بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں ۔

دوسری جانب ضلع تمپ کی تحصیل مند کے گاؤں ہوزئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نعمان ولد پیر محمد نامی ایک مقامی نوجوان کو قتل کردیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

علاوہ ازیں پنجگور ایراپ کے علاقے ڈمب میں کجھور کے باغات سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت حباب ولد اختر سے ہوا جو گھر سے کھیت کو پانی دینے کے لیے نکلا تھا جسکی نعش اسکے کھیت سے برآمدئی ہے اور مقتول کے سر میں گو لی لگی ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز