کوئٹہ(ہمگام نیوز) خضدار کے علاقے فیروز آباد میں پاکستانی فورسزٓ نے کاروائی کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا۔ یہاں آمد ہ اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقہ فیروزہ آباد میں پاکستانی فورسز نے ایک چھاپہ مارا اور فائرنگ کے تبادلے میں نبی وارث نامی شخص ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا ۔
زرائع کے مطابق حاجی نبی وارث بلوچ آزادی پسندوں کے اغواء و شہادت میں ملوث تھا اور فورسز کی نگرانی میں ٹارچر سیلز چلاتا تھا۔