اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںعالمی دن ( ورلڈ بُک ڈے ) کی مناسبت سے بُک اسٹال...

عالمی دن ( ورلڈ بُک ڈے ) کی مناسبت سے بُک اسٹال کا اہتمام کیا گیا ۔بی ایس سی اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی مرکزی ترجمان نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے گذشتہ روز بلوچستان یونیورسٹی میں کتابوں کے عالمی دن ( ورلڈ بُک ڈے ) کی مناسبت سے بُک اسٹال کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ جس میں تاریخ ، ادب، سیاسیات، نفسیات، فلسفہ سمیت دیگر تمام سائنسی علوم کے کتابات بُک اسٹال میں رکھے گئے تھے ۔ بُک اسٹال میں بلوچستان یونیورسٹی کی طلباء طالبات کی علاوہ دیگر کالج و یونیورسٹیوں طلبا ء طالبات نے کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جبکہ یونیورسٹی کے استاتذہ اور ، ادیب و دانشوروں نے اسٹال کا دورہ کرکے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی ٹیم کے اراکین کی حوصلہ افزائی کرکے اس عمل کو سراہا ۔ مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بلوچستان بھر میں مثبت تعلیمی رجحانات کو پھیلانے میں اپنی بھر پورکردار ادا کررہا ہے ۔ جبکہ شروع دنوں سے ہماری یہ کوشش رہی کہ بلوچستان بھر کے تعلیمی اداروں میں اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کرکے طلبا و طالبات کو علمی سرگرمیوں کی جانب سے راغب کیا جائے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کتابات مطالعے کے رجحانات نسبت دوسرے شہروں کے تعلیمی اداروں سے زیادہ ہے یہاں صرف طالب علموں کو اس طرح کے ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے ہم اپنے تنظیمی پروگرام کے تحت بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں میں غیر علمی سرگرمیوں کا خاتمہ ا ور تعلیم دشمن عناصر کو تعلیمی اداروں سے بے دخل کرکے تعلیمی اداروں میں علمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کرچکے ہیں ۔ اس کے علاوہ مرکزی ترجمان نے ضلع آواران سے تعلق رکھنے والے بلوچ اسٹوڈنٹس منصور قاضی کو فیڈرل سروس کمیشن'CSS کے امتحان2015 ، DMGسے پاس کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ منصور قاضی نے بلوچستان بھر میں پہلی پوزیشن جبکہ پاکستان میں 39پوزیشن حاصل کرکے یہ ثابت کیا بلوچ اسٹوڈنٹس بھی دوسروں صوبوں کی نسبت کم نہیں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز