سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںبلوچستان: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،تعمیراتی کمپنی پر حملہ گاڑی نذر آتش

بلوچستان: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،تعمیراتی کمپنی پر حملہ گاڑی نذر آتش

پنجگور(ہمگام نیوز) پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے مٹی اٹھانے والے بیڈ بورڈ گاڑی کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے گاڑی کو نقصان پہنچا، تفصیلا ت کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان رخشان ندی پے کام کرنے والی جا ن دوست نامی شخص کے مٹی اٹھانے والی نچال گاڑی بجری لاد رہی تھی کہ نامعلوم مسلح افرا د نے ڈرئیور کو گاڑی سے اتار کر گاڑی کو آگ لگا دی واقع کے بعد پولیس کی نفری واقع پر پہنچ کر گاڑی کا آگ بجھا دیا ، نصیرآباد میں مزدوروں پر فائرنگ ٹریکٹر ڈرائیور زخمی پولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے علاقے گل ڈپ کے مقام پر بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر کام کام کرنے والے مزدوروں پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے باعث ٹریکڑ ڈرائیور دائم خان سولنگی زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا گیادریں ثنائمستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا پولیس کے مطابق مستونگ کے علاقے چمبیلی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص مہراب شاہ کو قتل کر دیا گیا جبکہ مستونگ کے علاقے میں ایک شخص محمد ابراہیم نے خودکشی کرلی لاشوں کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز