کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلوچ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے عوزمان میں چاکر کہور کے قریب فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کے 6اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے جبکہ ایک گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوئی اس کے علاوہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں کنواں نمبر 18 کے قریب فورسز کے گشت کرنے والے اہلکاروں پر گھات لگا کر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے فورسز کے 3اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ترجمان نے کہا کہ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی


