سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںفری بلوچستان مومنٹ کاجرمنی میں لانگ مارچ بارہویں روز بھی جاری

فری بلوچستان مومنٹ کاجرمنی میں لانگ مارچ بارہویں روز بھی جاری

جرمنی(ہمگام نیوز) جرمنی میں فری بلوچستان موومنٹ کے زیراہتمام لانگ مارچ کل رات(Hannover)پہنچ گئی ، تفصیلات کے مطابق جرمنی میں مقیم بلوچ سیاسی کارکنان کی جانب سے 16جولائی کو شروع کی گئی فری بلوچستان موومنٹ کے پلیٹ فارم سے جاری لانگ مارچ آج 12ویں روز بھی جاری رہی ، لانگ مارچ کے شرکاءکل رات جرمنی کے شہرHannoverپہنچ گئے۔ آج 12 ویں روز لانگ مارچ کے شرکاءنے ٹرین اسٹیشن میں ایک احتجاجی مظاہر ہ کیا۔مقبوضہ بلوچستان صورتحال پر پمفلٹ بھی تقسیم کیے ۔
فری بلوچستان موومنٹ لانگ مارچ کے شرکاءنے بلوچستان پر پاکستانی جبری قبضہ گیریت ،بلوچستان میں بلوچ آبادیوں پر پاکستانی فورسز کی ذمینی و فضائی بربریت وبلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اوربلوچ قومی تحریک سے متعلق آگاہی دی ۔
لانگ مارچ کے شرکاءنے ایمنسٹی انٹرنیشل اقوام متحدہ سمیت عالمی انسانی حقوق کے اداروں اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پہ اپنی آواز بلند کریں۔فری بلوچستان موومنٹ کے لانگ مارچ میں بیبگر بلوچ ، مہگونگ بلوچ، محمد اعظم،نواب برکت، ، امام پرویز ،شبیر احمد ، محمد حنیف،الہی بخش،واجد بلوچ اور نوبت مری ودیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز