Homeخبریںپنجگور: پاکستانی آرمی کا گچک میں خونی آپریشن جاری

پنجگور: پاکستانی آرمی کا گچک میں خونی آپریشن جاری

پنجگور (ہمگام نیوز)پاک چین کا بلوچ کش گرینڈ پالیسی پر تیزی سے عمل جاری ہے جس میں بلوچوں کی نسل کشی کے علاوہ بلوچستان پر اپنے قبضے کو دوام بخشنے کے ساتھ ساتھ وہ پالسیاں بھی شامل ہیں جہاں سی پیک کو کامیاب بنایا جاسکتاہے ۔ چین کی مقبوضہ بلوچستان میں خونخوار عزائم کو مکمل کرنے کے لیئے پنجابی ریاست کسی بھی حد تک جا سکتا ہے چاہے وہ بلوچستان میں بلوچ مخلوق کی جبراً اغوا ہو، مسخ شدہ لاشوں کا ویرانوں میں پھینکنا ہو یا خونی آپریشن ہو اس سلسلے کو قائم رکھنے کے لیئے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور گچک میں پاکستانی آرمی، ایف سی اور دیگر سکیورٹی فورسز کا خونی آپریشن جاری ہے مختلف علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پنجگور کے آبادیوں پر بمباری کی جاری ہے کئ گھروں کو نذر آتش اور مخلف جگہوں پر نئ چوکیاں بنائے جانے کا کام جاری ہے جہاں جہاں سولین آبادی ہے وہاں چار چار چوکیاں لگائ جا رہی ہیں۔
یاد رہے جہاں جہاں بلوچ کش پروجیکٹ CPEC کا گزر ہوتا ہے وہاں چین کی مدد سے پاکستان آبادیوں پر خونی آپریشن کرکے بلوچ مظلوم عوام کو اپنے علاقوں سے دربدر کرنے کی شازش کررہی ہے۔ جہاں جہاں بلوچستان میں سی پیک کا روٹ گزرتا ہے وہاں پاکستانی درندہ صفت آرمی آبادیوں پر خونی آپریشن کے ذریعے مقامی بلوچوں کو ان کے گھروں سے نکالنا چاہتی ہے تاکہ پاکستان چائینہ کوریڈر کو مستقبل میں کسی رکاوٹ کا سامنا کرنا نہ پڑے ـ
آبادیوں میں شلٹر بنانا، چوکیاں قائم کرنا، چیک پوسٹ لگانا اس بات کا ثبوت ہے کہ اب قابض پاکستان چین کے ذریعے مقبوضہ بلوچستان میں نہ صرف بلوچوں کی مکمل نسل کشی کر رہا ہے بلکہ جہاں جہاں ان کے میگا پروجیکٹ کوکسی بھی رکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے وہاں آپرشین، جبراً اغوا، گھروں کو جلانا، بے گناہ بلوچوں کو ماؤرائے عدالت ٹارگٹ کلنگ کرنا اور مختلف طریقوں سے ان کو اپنے ہی گھروں سے بے دخل کرنا پاکستان کی بلوچستان پردائمی قبضہ کرنے کی حکمت علمی ہےـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز