کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نئے میڈیکل کالجز کے حوالے سے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 15 دن مکمل ہونے کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے آج کچھ پیش رفت ہوئی، کیونکہ کہ اس حوالے سے جو کمیٹی ایڈیشنل سیکرٹری صحت عبدالرؤف بلوچ کی سربراہی میں بنائی گئی تھی آج اس اجلاس سیکرٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ کے زیر صدارت ہوئی، اس دوران نئے میڈیکل کالجز میں کلاسز کی آغاز نہ کرنے کی وجوہات اور مسئلہ و مسائل کا جائزہ لینے اور بحث و مباحثہ کرنے کے بعد درج زیل فیصلے کیے گئے کہ ہماری کوشش ہو گی کہ میڈیکل کالجز جلد از جلد دو ماہ کے اندر فحال کیا جائے گا یہ کمیٹی وزیر اعلی بلوچستان سے ملاقات کرکے پی ایم ڈی سی سے رولز کو ریلیکس کرنے کی گنجائش پیدا کیا جائے گا۔ بولان میڈیکل کالج کی اس سال کی سیشن کو جلد شروع کئیے جاہیں اور بیسک سائنسز کے فکیلٹی کو مظبوط کرنے کے لیئے ایم فل کیلئے ڈاکٹروں کو بھیجا جائے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ آج کے اس کمیٹی کے اجلاس میں خضدار اور لورالائی میڈیکل کالجز کے پرنسپلز بھی موجود تھے۔


