کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ بدھ کے روز سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے تمپ پل آباد میں پاکستانی فوج کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ جس سے ایک گاڑی تباہ اور اس میں سوار تمام اہلکار ہلاک اورزخمی ہوئے ہیں۔ گہرام بلوچ نے کہاکہ کل رات بسیمہ کے علاقے ناگ میں سرمچاروں نے فائرنگ کرکے آئی ایس آئی ایس (داعش) کے مقامی کمانڈر محمد امین سکنہ مشکے کو ہلاک کیا۔ بدنام زمانہ پاکستانی خفیہ ادارہ آئی ایس آئی اور دوسرے ادارے بلوچستان میں داعش سمیت کئی اسلامی انتہا پسندوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔اور انہی شدت پسندوں کو بلوچ آزادی پسندوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ساتھ ہی بلوچستان میں اِن ہی کے ذریعے مذہبی تفرقہ پھیلایا جا رہا ہے۔ محمد امین گچک میں ذکرخانوں اور ذکریوں کی مقدس مقامات کو جلانے سمیت ڈرگ سمگلنگ، چوری ڈکیتی، بھتہ خوری جیسے کئی سماجی برائیوں میں بھی ملوث تھا۔ محمد امین کو براہ براست پنجگور آرمی کیمپ کے ایک آفیسر سے ہدایات ملتے تھے جو داعش کو مضبوط اور بلوچ آزادی پسند و روشن فکروں کو قتل کرنے کیلئے پیسے مہیا کرتا ہے۔ گزشتہ رات گیشکور آرمی کیمپ پر دو راکٹ فائر کیے جو کیمپ کے اندر گرئے جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ اٹھائیس اپریل کو گیشکور میں پاکستانی آرمی کی گشتی ٹیم کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بناکر ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔


