سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںاسپلنجی: دوسرے روز بھی قابض پاکستان آرمی کی بربریت و خونریزی...

اسپلنجی: دوسرے روز بھی قابض پاکستان آرمی کی بربریت و خونریزی جاری

مستونگ ( ہمگام نیوز) گذشتہ روز مستونگ کے قریبی علاقوں اسپلنجی، کابو اور تلخ کاوی، دلبند،دشتڑی اور گردونواح میں قابض پاکستان آرمی کی بربریت آج دوسرے روز بھی جاری ہے ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسپلنجی، کابو، تلخ کاوی و اردگرد کے علاقوں میں قابض پاکستان آرمی کے جیٹ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی بمباری و شیلنگ سے کئی مقامات پہ ہلاکتوں اور زخمیوں میں بھی اطلاعات موصول ہورہی ہے ، علاقے کی چاروں اطراف سے ناکہ بندی کرکے لوٹ مار اور گھروں کو جلانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔علاقے سے موصولہ محدود معلومات کے مطابق اب تک کئی خواتین و بلوچ شہید ہوچکے ہیں، جبکہ قابض پاکستان آرمی نے بلوچ چرواہوں کی بھیڑ بکریوں کو اپنی گاڑیوں میں بھر اپنے ساتھ لئے گئے۔قابض پاکستان آرمی کی جاری بربریت کی مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز