کوئٹہ (ہمگام نیوز) ہرنائی کے علاقوں میں قابض پاکستانی فوج کی بربریت جاری ہیں خواتین و بچوں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا،متعدد گھر نزر آتش کیے گئے اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ و بولان کے دیگر علاقوں میں صبح سویرے سےبڑے پیمانے پر جاری فوجی آپریشن میں اب تک کئی گھر نزرآتش اور کئی افراد حراست کے بعد لاپتہ کر دئیے گئے ہیں۔اب تک ان علاقوں سے آمدہ تفصیلی اطلاعات کے مطابق شاہرگ کے علاقے نشپا، پیڑی اور سبزگی وڈھ سمیت گرد و نواح کے دیگر علاقوں میں آج صبح فوجی آپریشن کا آغاز ہوا جو تا حال جاری ہے۔ جس میں پاندی مری، قیصر مری، تنگو مری اور جانگو مری سمیت وہاں آباد کئی لوگوں کے گھروں پرپاکستاانی فوج کی جانب سے فضائی شیلنگ اور گھروں کو نزرآتش کیا گیا اور عورتوں و بچوں سمیت کئی افراد کو حراست کے بعد لاپتہ کر دیا گیا ہے۔