شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںمشکے/تمپ: پاکستانی فوج کےہاتھوں تین افراد اغواء،جیونی میں ایک گھر قبضہ

مشکے/تمپ: پاکستانی فوج کےہاتھوں تین افراد اغواء،جیونی میں ایک گھر قبضہ

کوئٹہ(ہمگام نیوز)تمپ سے پاکستانی فورسز نے ایک بلوچ فرزند کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ،اطلاعات کےمطابق آج الصبح تمپ کے علاقے گومازی مین قابض پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار خواتین و بچوں کو حراساں کرنے کے بعد پھلان ولد اللہ بخش کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا جو گومازی رہاہشی ہیں
جبکہ گزشتہ روز مشکے کے علاقے مرماسی میں پاکستانی فوج و ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے شہید صحمد ولد نور بخش کے گھروں پر دھاوا بول کر شہید کے بھائی اور بیٹے کو حراست میں لینے کے ساتھ وہاں گھروں میں لوٹ مار کی اور درجنوں مویشیوں کو بھی ساتھ لے گئے۔
دوسری جانب اکیس ستمبر کو گوادر کے علاقے جیونی کلدان بازار میں قابض پاکستانی فوج نے ایک گھر پر قبضہ کر کے ایک چوکی قائم کر لیا،

یہ بھی پڑھیں

فیچرز