کوئٹہ(ہمگام نیوز) پنجگور سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ۔ اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے خدابادان سے دو افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جنہیں تشدد بعد قتل کیا گیا ہے۔ یہ لاشیں خدابادان کے پہاڑی علاقے جشر سے ملی ہیں جنکی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔