دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںمیرانی ڈیم پر قائم پاکستان آرمی کی چوکی پر راکٹوں سے حملہ...

میرانی ڈیم پر قائم پاکستان آرمی کی چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا:بی آر اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز)آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی نے دشت میرانی ڈیم پر قائم قابض ریاستی فورسز کے چیک پوسٹوں پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی۔ بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انکے سرمچاروں نے گزشتہ روز مغرب کے وقت کیچ کے علاقے دشت میں میرانی ڈیم پر قائم پاکستان آرمی کی چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں قابض افواج کو بڑے پیمانے پر جانی نقصان پہنچا ہے۔ میرانی ڈیم پر قائم قابض ریاستی فورسز کی چوکیوں پر راکٹوں سے شدید حملہ بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ انکی مسلح کارروائیاں بلوچستان سے قابض پاکستانی افواج کے مکمل انخلاء تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز