سه‌شنبه, می 7, 2024
Homeخبریںجرمنی میں ایک کانفرنس کا انعقاد،ایف بی ایم کےکارکنوں نے بھی شرکت...

جرمنی میں ایک کانفرنس کا انعقاد،ایف بی ایم کےکارکنوں نے بھی شرکت کی

برلن(ہمگام نیوز) جرمنی کے درالحکومت برلن میں (krytyka Polityzcna) کے زیر اہتمام برلن میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں انسانی حقوق تنظمیوں سے وابستہ کارکنوں ‘ سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ میڈیا کے نمایندہ شریک تھے ۔ کانفرنس میں سوریا اور بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اس موقع پر سوریا سے تعلق رکھنے والے صحافی احمد الہواتی نے شرکا کانفرنس کو وہاں سے تازہ ترین حالات سے آگاہ کیا اور 2017 میں ہونے والے جنگی جرائم کے حوالے سے ایک ڈاکومنٹری فلم پیش کیا گیا۔ کانفرنس کے دوسرے حصہ میں فری بلوچستان موومنٹ کے فتح بلوچ اور سمیر احمد نے شرکا کانفرنس کو بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پر بریفنگ دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان کو بدترین حالات کا سامنا ہے اگر مہذب دنیا اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے بلوچستان میں پاکستانی جنگی جرائم کا نوٹس نہیں لیا تو وہاں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے ادارے انسانی حقوق کے چمپیئن پاکستانی حکومت کے زیر دست میڈیا اور اداروں کی خبروں پر تکیا کیے ہوئے ہیں جو انتہائی مایوس کن ہے آج ہم جس بلوچستان کا مقدمہ آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں وہاں کے حالات فلسطین اور سوریا سے بدتر ہیں لیکن میڈیا کی مکمل بلیک آوٹ ہونے کی وجہ سے بلوچستان آپ سے کٹا ہوا ہے ۔
اس موقع کانفرنس کے منتظم جولیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلوچستان میں بسنے والے انسانوں کا درد سمجھتے ہیں اور ہر فورم پر وہاں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز