(ہمگام نیوز) قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں ایک مکان پر امریکی ڈرون سے دو دفعہ حملہ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جان بحق ایک شخص زخمی ہوا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستان و افغان سرحد کے قریبی علاقوں پر امریکی ڈرون طیاروں نے پروازیں کی۔لوئر کرم بادشاہ کوٹ میں دو افراد جان بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ڈرون حملے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔


