جمعه, می 17, 2024
Homeخبریںکراچی سے جسمم کے متعدد کارکناں پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ

کراچی سے جسمم کے متعدد کارکناں پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ

کراچی (ہمگام نیوز)‏کراچی سے ممتاز سومرو دوسری مرتبہ پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ سے سندھی نوجوان قوم پرست سیاسی کارکن ممتاز سومرو دوسری مرتبہ پاکستان کے خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور لاپتہ کیا گیا۔

ممتاز سومرو کو جولائی دو ہزار سترہ کو لاپتہ کردیا گیا بعد میں دسمبر دو ہزار سترہ میں بازیاب ہوگیا تھا لیکن ایک مہینہ بعد چودہ جنوری دو ہزار اٹھارہ کو پھر دوسری مرتبہ اسے کراچی کے لاسی گوٹھ سے اپنے دس سالہ بھائی اور دوست سمیت پاکستانی خفیہ اداروں نے حراست میں لیکر لاپتہ لاپتہ کر دیا

‏جبکہ جامشورو سے قوم پرست کارکن رحیم جمالی کو پاکستانی خفیہ ادارہ آئی-ایس-آئی کے ہاتھوں لاپتہ ہوگئے، سندھ بھر سے دو دن کے اندر 15 سے زائد قوم پرست سیاسی کارکنان کو گرفتار کرکے لاپتہ کیا گیا ہیں۔

یاد رہے آج سترہ جنوری کو ‏ جسمم نے سائیں جی ایم سید کی برسی کے موقعے پر سن میں جلسہ کا کال دیا تھا جس میں پاکستان کے ریاستی اداروں کا سن شہر کا محاصرہ جسمم قیادت کی گرفتاری کے لیے سن شہر میں گھر گھر تلاشی لی گئی اور ‏سائیں جی ایم سید کے برسی پر آنے والے جسمم کراچی کے کارکنان کو رینجر نے کراچی ٹول پلازہ پر روک لیا متعدد جسمم کے کارکنان کی گرفتاریوں کی اطلاعات بھی ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز