خاران (ہمگام نیوز ) نماہندہ ہمگام کے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج شام نو بجے کے قریب خاران شہر کے اندر نزد ڈگری کالج قابض ایف سی کیمپ پر مسلح افراد کا گرنیڈ لانچروں سے حملہ ،جس سے ایف سی حواس باختہ ہو کر شہری آبادی کے اندر اندھا دھند شدید جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو خواتین شدید زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایف سی کی جانب سے شدید جوابی فائرنگ کے بعد شہر میں گشت بھی شروع کرکے مختلف راستوں کی ناکہ بندی کرے عام لوگوں کی جامہ تلاشی شروع کرکے لوگوں میں خوف و ہراس پیھلانے کی کوشش کی۔تاہم حملہ آور حملے کے بعد کامیابی سے اپنے منزل کی جانب نکل گئے۔اس حملے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تفصیلات کا معلوم نہ ہوسکا،تاہم امکان ظاہر کیا جاتا ہے کہ قابض ایف سی کیمپ کے اندر ہلاکتیں اور زخمی ہوسکتے ہیں۔


